ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ڈپٹی کمشنر نے بھی شروع کی کووِڈ گائڈ لائنس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف  مہم

اڈپی ڈپٹی کمشنر نے بھی شروع کی کووِڈ گائڈ لائنس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف  مہم

Wed, 24 Mar 2021 12:50:52    S.O. News Service

اڈپی، 24؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو ڈپٹی کمشنر کے بعد اب اڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے بھی کووِڈ گائڈ لائنس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف  مہم  شروع کر دی ہے۔

    ڈی سی اور افسران کی ٹیم نے شہر کے سروس بس اسٹانڈ، سٹی بس اسٹانڈ، انجمن مسجد روڈ، اڈپی جامع مسجد روڈ، سٹی سینٹر روڈ وغیرہ پر پیدل چلتے ہوئے معائنہ کیا اور ماسک نہ پہننے والوں سے جرمانہ وصول کیا۔ اور دوبارہ پکڑے جانے پر کریمنل کیس داخل کرنے کی تنبیہ کی۔ ڈی سی افسران کو ہدایت دی کہ بغیر ماسک پہنے ڈرائیونگ کرنے والے بس ڈرائیوروں کو نیچے اتار کر جرمانہ وصول کرنے کی ہدایت دی ۔ پھر خود ہی بسوں میں چڑھ کر جائزہ لیا اور ماسک نہ پہنے ہوئے مسافروں سے جرمانہ وصول کیا۔

    ڈی سی نے دکانوں اور مالس میں بھی گھس کر وہاں قوانین کی پابندی کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے والی چار دکانوں پر پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    کل کی کورونا رپورٹ کے مطابق اڈپی ضلع میں 28 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وقت جملہ 424 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔


Share: